• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 1 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین کا نیا سیاسی نقشہ راہ”پی ایل او” کی نئی قیادت متعین کرے گی: حماس

اتوار 25-12-2011
in فلسطین
0
plf leadership
0
SHARES
0
VIEWS

plf leadership

فلسطین کی سب سے بڑی اور منظم مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے مرکزی رہ نما خلیل ابو لیلہ نے کہا ہے کہ مفاہمت کے ذریعے وہ ملک کا ایک نیا سیاسی نقشہ راہ متعین کرنا چاہتے ہیں

 

تاہم یہ کام تنظیم آزادی فلسطین”پی ایل او” کی نئی منتخب قیادت کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے کیے گئے تمام معاہدوں پر نظرثانی کا حق رکھتے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک عرب خبرر ساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے حماس رہ نما نے کہا کہ تنظیم آزادی فلسطین کی تنظیم نو کا مقصد وطن کی آزادی کے لیے پوری قوم کی کوششوں کو مجتمع کرنا ہے۔ ہم اس لیے اکھٹے ہو رہے ہیں تاکہ فلسطینی قوم کو اس کے مسلوب شدہ حقوق واپس دلائے جائیں۔ اس مقصد کے لیے فلسطین کی پالیسی اور نئے سیاسی نقشہ راہ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، تاہم یہ کام صرف پی ایل او کی نئی منتخب قیادت ہی کرے گی۔
ایک سوال کے جواب میں حماس رہ نما خلیل ابو لیلہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کے سیاسی پروگرام کی تبدیلی قوم کے مفاد میں ہے۔ اس تبدیلی کے بعد موجودہ صدر محمود عباس اور فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے تمام معاہدوں پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے بطور مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملک کے ساتھ کیا گیا معاہدہ کوئی ایسی مقدس دستاویز نہیں ہوتی جو کہ تبدیل نہ کیا جا سکے۔ حال ہی میں ترکی نے اپنے دیرینہ یورپی حلیف فرانس کے ساتھ بھی مختلف معاہدے اس وقت منسوخ کرنے کا اعلان کیا جب فرانس کی پارلیمنٹ میں آرمینیا میں ترک فوج کے ہاتھوں قتل عام کے بارے میں ایک متنازعہ بل پیش کیا گیا تھا۔
ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حماس اور فتح کے درمیان مفاہمت کے ضمن میں طے پائے تمام معاملات ٹھوس اور مضبوط حقائق پر مبنی ہیں۔ اب فلسطینی عوام کو مفاہمت کی کامیابی کے لیے دعا کے ساتھ ساتھ تمام فلسطینی جماعتوں کی حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیے تاکہ مفاہمت کو عملی شکل دینے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.