• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"سزاؤں کی معافی کے لیے اسیران کی فہرست اسرائیلی صدر کو ارسال”

پیر 17-10-2011
in فلسطین
0
plf sory
0
SHARES
0
VIEWS

plf sory

اسرائیلی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ حال ہی میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم "حماس” اور اسرائیل کے مابین طے پانے والی قیدیوں کی ڈیل کے مطابق قیدیوں کا جیلوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کا عمل جاری ہے۔ اتوار کو معاہدے کے ابتدائی مراحل کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف جیلوں کے فلسطینی اسیران کو یکجا کیا گیا۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی ریڈیو نے رہائی سے قبل تمام اسیران کو جنوبی فلسطین کی جیل”کتسیعوف” میں جمع کیا جائے گا، جہاں کچھ قیدیوں کو اتوار کے روز ھشارون اور کچھ دیگرجیلوں سے وہان منتقل کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام اسیران کی یکجائی کے بعد اسرائیلی جیل انتظامیہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیم "ریڈکراس” کے طبی ماہرین تمام رہائی پانے والے تمام اسیران کا طبی معائنہ بھی کریں گے۔
درایں اثناء اسرائیلی حکومتی عہدیداروں نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کی ہدایت پر ان تمام قیدیوں کی ایک فہرست صدر شمعون پیریز کو بھی ارسال کی گئی ہے جن کی سزاؤں کی معافی کا اختیار صرف صدر کے پاس ہے۔ وزیراعظم نے ان اسیران کی رہائی کی سفارش کر دی ہے اور فہرستوں پر اب صدر کے دستخط باقی ہیں۔ توقع ہے کہ آج صدر شمعون پیریزبھی فہرستوں پر دستخط کردیں گے۔
ادھر قاہرہ میں اسرائیلی اور مصری حکام کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے طریقہ کار پرحتمی بات چیت کا عمل جاری ہے۔ اتوار کے روز اسرائیلی مذاکرات کار”ڈیوڈ میڈ اِن” نےمصری حکام سے بات چیت میں فلسطینیوں سے اپنے یرغمالی فوجی گیلاد شالیت اور فلسطینی اسیران کی رہائی کے طریقہ کار پربات چیت کی۔ توقع یہ کی جا رہی ہے کہ قیدیوں کےتبادلے کا پہلا مرحلہ منگل کو طے پا جائے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.