• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی نسل کشی پر امریکی پالیسی سے احتجاج: محکمہ خارجہ کی ترجمان مستعفی

 انھوں نے لکھا کہ "میں نے  غزہ میں امریکی پالیسی کے خلاف احتجاجاً 18 سال کی ممتاز خدمات کے بعد اپریل 2024 میں استعفیٰ دے دیا۔ 

ہفتہ 27-04-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی نسل کشی پر امریکی پالیسی سے احتجاج: محکمہ خارجہ کی ترجمان مستعفی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )امریکی محکمہ خارجہ کی عربی زبان کی ترجمان نے غزہ میں جنگ سے متعلق واشنگٹن کی پالیسی کی مخالفت کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے،  غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کے حوالے سے امریکی پالیسی پر یہ  محکمہ سے کم از کم تیسرا استعفیٰ ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق  امریکی محکمہ خارجہ  کی عربی زبان کی ترجمان “ہالہ غریت“ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  (LinkedIn) پر اپنےاستعفے کا اعلان کرتےہوئے کہا ہے کہ انھوں نے غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل  کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر واشنگٹن کی پالیسی پر اعتراض کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انھوں نے لکھا کہ "میں نے  غزہ میں امریکی پالیسی کے خلاف احتجاجاً 18 سال کی ممتاز خدمات کے بعد اپریل 2024 میں استعفیٰ دے دیا تھا۔

“ہالہ غریت “دبئی میں ریجنل میڈیا سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر بھی رہ چکی ہیں   اور تقریباً دو دہائیاں قبل وزارت خارجہ میں سیاسی اور انسانی حقوق کے اہلکار کے طور پر شامل ہوئی تھیں

واضح رہے کہ  فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی دہشتگردانہ اقدامات کے خلاف امریکہ کی پالیسیوں پر احتجاجا تقریباً ایک ماہ قبل، محکمہ خارجہ کے انسانی حقوق کے بیورو کی اینیل شیلین نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا، محکمہ خارجہ کے اہلکار جوش پال نے اکتوبر میں استعفیٰ دے دیا تھا جبکہ امریکی محکمہ تعلیم کے ایک سینئر اہلکار طارق حبش جو کہ فلسطینی نژاد امریکی ہیں، نے جنوری میں استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس سے قبل نومبر میں، امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) کے 1,000 سے زائد اہلکاروں نے، جو محکمہ خارجہ کا حصہ ہے، ایک کھلے خط پر دستخط کیے جس میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ انتظامیہ کی پالیسی پر تنقید کرنے والی کیبلز بھی محکمہ خارجہ کے داخلی "اختلاف چینل” کے ساتھ دائر کی گئی ہیں۔

Tags: اسرائیلیامریکیصیہونیعربیغزہفلسطینیمحکمہ خارجہنسل کشیہالہ غریت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.