(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی حکام نے فلسطینی رہنما کو ایک ہفتے کے لئے انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قید کیا تھا جس میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے معروف فلسطینی حریت پسند تنظیم پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے سیکرٹری جنرل احمد سعادت کی قید میں مزید توسیع کردی۔
اسیران اور سابق قیدیوں کے امور کے کمیشن اور فلسطینی اسیران کلب نے جمعرات کو ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ اقدام قابض جیل انتظامیہ کے انتقامی اقدامات کا حصہ ہے۔ اس سے قبل ان کے دو قریبی ساتھیوں عاھد ابو غلمی اور ولید حناتشہ کو قید تنہائی میں ڈالا گیا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی اسیر قائد احمد سعدات کے خلاف اس دشمن کے خطرناک انتقامی اقدامات پاپولر فرنٹ کے قیدی تمام دیگر اسیران کے ساتھ مل کر احتجاج کی تیاری کررہے ہیں۔