(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مظاہرین نے اپنے دفاع کے اسرائیل کے حق کی حمایت کرنے والے صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں خونریزی کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔
امریکہ میں غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سےفلسطین کے شہر غزہ پروحشیانہ بمباری اور نسل کشی کے خلاف ہونے والے احتجاج کادائرہ مزید وسیع ہوگیا ہے جس درجنوں یونیورسٹیوں کے طلبا شامل ہوگئے ہیں، صورتحال قابو سے باہر ہونے کے باعث انتظامیہ نے پولیس سے مددطلب کرلی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کےمطابق جمعے کے روز یونیورسٹی آف پنسلوانیا نے امریکی پولیس سے کیمپس میں فلسطینیوں کے حامی مظاہروں میں اضافے کے حوالے سے مزید تعاون کی درخواست کی جس کےبعد پولیس نے یونیورسٹی کے احتجاج کے سلسلے میں 2,100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا۔
سیئٹل، یو ایس اے میں واشنگٹن یونیورسٹی کے طلبہ کیمپوں سے یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ویڈیو فوٹیج میں غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں سیئٹل میں واشنگٹن یونیورسٹی کے کیمپس اسکوائرمیں سے ایک کیمپس میں طلباء کی طرف سے لگائے گئے کیمپ کو دکھایا گیا تھا، مظاہرین نے یونیورسٹی سے بوئنگ کے علاوہ اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، مظاہرین نے کہا کہ غزہ میں استعمال ہونے والے حملہ آور ہیلی کاپٹر تیار کرتے ہیں۔
مظاہرین نے اپنے دفاع کے اسرائیل کے حق کی حمایت کرنے والے صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں خونریزی کو روکنے کے لیے اقدامات کریں اور اسرائیلی حکومت کی حمایت کرنے والی کمپنیوں سے علیحدگی اختیار کریں۔
پورٹ لینڈ پولیس بیورو کے مطابق مظاہرین نے پولیس کے ساتھ تصادم کیا جس کے بعد کم از کم 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔