)روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) ہالینڈ کی ہیگ کی مجسٹریٹ عدالت نے فلسطینی حامی غیر سرکاری تنظیموں کی درخواست مسترد کر دی جس میں اسرائیل کو ڈچ ہتھیاروں کی برآمدات روکنے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کے ساتھ تجارتی لین دین بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ ریاست کو فوجی سامان کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے اور اسے اپنی پالیسیوں میں کچھ آزادی حاصل ہے، اس لیے عدالت کو مداخلت کرنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے۔
یہ درخواستیں فلسطین کی حامی تنظیموں نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہونے والی "نسل کشی” کو روکنے کے لیے دائر کی تھیں، اور ان کا کہنا تھا کہ ہالینڈ 1948ء کے نسل کشی کنونشن کے تحت اس کا پابند ہے کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ قبل ازیں ایک اور مقدمے میں ہالینڈ کی عدالت نے اسرائیل کو F-35 لڑاکا پرزوں کی برآمدات روکنے کا حکم دیا تھا، تاہم حکومت نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔