• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی فلسطینی سفیر سے ملاقات: پاکستان کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم نے نے 17 ہزار بچوں سمیت 32 ہزار فلسطینیوں کی شہادت پر تعزیت اور 70 ہزار زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

جمعرات 04-04-2024
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
وزیراعظم شہباز شریف کی فلسطینی سفیر سے ملاقات: پاکستان کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وزیر اعظم نے سات اکتوبر 2023 سے غزہ میں تسلسل سے جاری حالیہ اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بہادر اور معصوم فلسطینیوں پر یہ اسرائیلی بربریت فی الفور بند ہونی چاہیے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربعی نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اعظم نے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فلسطینی سفیر کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے آواز اٹھاتا رہے گا،پاکستان نے غزہ کے عوام کے لئے امدادی سامان کی سات قسطیں ارسال کی ہیں جبکہ مزید ایک عید کے بعد بھیجی جائے گی۔

وزیر اعظم نے سات اکتوبر 2023 سے غزہ میں تسلسل سے جاری حالیہ اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بہادر اور معصوم فلسطینیوں پر یہ اسرائیلی بربریت فی الفور بند ہونی چاہیے۔

انہوں نے 17 ہزار بچوں سمیت 32 ہزار فلسطینیوں کی بہیمانہ اموات پر تعزیت کا اظہاراور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں سے 70 ہزار زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیر اعظم نے عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی جانب سے کیس دائر کرنے اور اس فورم پر فلسطین کی حمایت میں پاکستان کی جانب سے دیئے گئے بیان کا حوالہ دیا۔

Tags: احمد جواد ربعیاسرائیلیپاکستانشہباز شریفشہیدصیہونیغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.