• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

تین فلسطینیوں کی شہادت اسرائیل کی ریاستی دہشتگری کا تسلسل ہے ،ترجمان فلسطینی صدر

سال 2023 کے آغاز سے اب تک صیہونی فورسز نے خواتین اور بچوں سمیت 156 فلسطینیوں کو شہید کیا۔

ہفتہ 27-05-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
تین فلسطینیوں کی شہادت اسرائیل کی ریاستی دہشتگری کا تسلسل ہے ،ترجمان فلسطینی صدر
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف ہمہ گیر جنگ چھیڑ رہا ہے، غاصب افواج اور انتہا پسند صیہونی آباد کاروں کی مسلسل جارحیت ایک سنگین  جنگی جرم ہے۔

فلسطینی ایوان صدر کے سرکاری ترجمان نبیل ابو رودینہ نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے بلاطہ  پناہ گزین کیمپ صیہونی فورسز کے حملے میں شہید ہونے والے تین فلسطینیوں کی  شہادت پر اپنے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ  تینوں فلسطینیوں کی شہادت  صیہونی ریاستی دہشتگردی کا تسلسل ہے ۔

ترجمان نبیل ابو رودینہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف ہمہ گیر جنگ چھیڑ رہا ہے۔انہوں نے صیہونی ریاست کی غاصب حکومت کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ "نابلس شہر، اس کے دیہاتوں اور کیمپوں پر قابض افواج اور انتہا پسند آباد کاروں کی مسلسل جارحیت ایک سنگین  جنگی جرم اور نہتے فلسطینیوں کیلئے اجتماعی سزا ہے جسے فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ان جرائم پر امریکی انتظامیہ کی خاموشی نے اسرائیل کو اپنی جارحیت پر قائم رہنے کی ترغیب دی ہے، انھوں نے امریکہ سمیت عالمی برادری سے  مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرے تاکہ "اسرائیلی پاگل پن کو روکا جائے جو خطے کو خوفناک جنگ میں جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی فورسز نے سال 2023 کے آغاز سے اب تک صرف نابلس میں 39 اور غزہ  شہر میں 36 سمیت تمام مقبوضہ علاقوں میں خواتین اور بچوں سمیت  156 فلسطینیوں کو شہید کیاہے۔

Tags: اسرائیلیشہیدصیہونیفلسطینیفلسطینی صدرنبیل ابو رودینہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.