• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صدر بائیڈن ہمارا ساتھ دینے کےبجائے حماس کی مدد کررہے ہیں: ایتمار بن گویر

مستقبل میں تباہ شدہ غزہ کو اسرائیلی بستیوں سے آباد کرنا ہے جب کہ فلسطینیوں کو وہاں سے نکلنے کے لیے مالی مراعات کی پیشکش کی جائے گی۔

پیر 05-02-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
صدر بائیڈن ہمارا ساتھ دینے کےبجائے حماس کی مدد کررہے ہیں: ایتمار بن گویر
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "اگر ٹرمپ اقتدار میں ہوتے تو امریکہ کا رویہ بالکل مختلف ہوتا”بائیڈن غزہ میں جنگ میں اسرائیل کے لئے رکاوٹ بن رہے ہیں۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے معروف امریکی اخبار ’وال سٹریٹ جرنل‘کودیئے گئے ایک انٹر ویو میں  امریکی صدر جو بائیڈن پر تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ بائیڈن کی انتظامیہ غزہ کی پٹی میں جنگ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہےایسی صورتحال میں سابق ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کا ہاتھ تھام لیتے۔

صیہونی وزیرنے  کہا کہ ’’بائیڈن ہمیں اپنی مکمل حمایت دینے کے بجائے غزہ (حماس )کو جانے والی انسانی امداد اور ایندھن فراہم کرنے میں مصروف ہیں "اگر ٹرمپ اقتدار میں ہوتے تو امریکہ کا رویہ بالکل مختلف ہوتا”۔

عالمی عدالت انصاف میں صیہونی ریاست کے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کے ایسے بیانات کو سماعت کا حصہ بنایا گیا تھا جس میں فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے ، ان پر ایٹمی حملے کرنے اور دیگر نسل کشی کے اقدامات کرنے کا حوالہ دیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود صیہونی وزیر نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان کے پاس ایک ایسا منصوبہ ہے کہ "غزہ کے لوگوں کو رضاکارانہ طور پر دنیا بھر کے مقامات پر ہجرت کرنے کی ترغیب دینے چاہئے۔ انہیں مالی مراعات دے کر فلسطینیوں کو دوسرے ملکوں میں بسانا چاہیےجو  "حقیقت پسندانہ انسانی خدمت” ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں غزہ کے لیے ان کا منصوبہ تباہ شدہ ساحلی پٹی کو اسرائیلی بستیوں سے آباد کرنا ہے جب کہ فلسطینیوں کو وہاں سے نکلنے کے لیے مالی مراعات کی پیشکش کی جائے گی۔

بین گویر نے کہا کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے اور وزیر کی حیثیت سے حاصل ہونے والی انٹیلی جنس کے ذریعے جانتے ہیں کہ "فلسطینی اس خیال کو پسند کریں گے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی کانفرنس کے انعقاد سے فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول کرنے کے خواہشمند ممالک کو تلاش کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ بین گویر نے اس بات پر زور دیا کہ وہ حماس کے ساتھ ایسے کسی بھی معاہدے کی مخالفت کریں گے جس میں دہشت گردی کے الزامات کے تحت حراست میں لیے گئے ہزاروں فلسطینیوں کی رہائی کی اجازت دے گا یا "حماس کو مکمل طور پر شکست دینے” سے پہلے جنگ ختم کر دے‘‘۔

Tags: اسرائیلیایتمار   بن گویرٹرمپجوبائیڈنصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.