• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

صدر عارف علوی کی فلسطینی سفیر سے ملاقات،صیہونی ریاست کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت

صدر مملکت نے فوری جنگ بندی اور خوراک، بجلی اور پانی سے محروم لوگوں تک امداد بھیجنے کے لیے ایک انسانی راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا۔

جمعرات 26-10-2023
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صدر عارف علوی کی فلسطینی سفیر سے ملاقات،صیہونی ریاست کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صدر عارف علوی اسرائیل کے ہاتھوں نسل کشی  کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی  کے لیے اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے پہنچے جہاں انہوں نے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت میں ہزاروں بے گناہ افراد کی شہادت کو روکنے کی اپیل کی ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فلسطینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیعی سے بھی ملاقات کی اور پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا اور صرف وہی حل قبول کرے گا جو فلسطینیوں کے لیے قابل قبول ہو۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسرائیل کے ہاتھوں اندھا دھند قتل عام کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی بربریت اور اس کے غیر متناسب ردعمل میں ہزاروں بے گناہ افراد کی شہادت کی مذمت کرے۔ صدر مملکت نے فوری جنگ بندی اور خوراک، بجلی اور پانی سے محروم لوگوں تک امداد بھیجنے کے لیے ایک انسانی راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ اقوام متحدہ کو فلسطین میں ہونے والے مظالم پر بحث کرنی چاہیے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے قرارداد پاس کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے وحشیانہ اقدامات سے نفرت کے مزید امکانات پیدا ہوتے ہیں جس سے مزید جنگیں شروع ہوتی ہیں، او آئی سی کو فلسطین کی حمایت میں بھرپور آواز اٹھانی چاہیے، صدر نے کہا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے، ہم غزہ میں ہونے والی بربریت، اسرائیل کے غیر متناسب ردعمل، اور گزشتہ 30-40 سالوں سے نسلی تفریق کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مذمت کرتے ہیں کہ لوگوں کو بے دردی سے مارا جا رہا ہے، غزہ کے ہسپتال پر بمباری کی گئی جس میں 500 سے زائد افراد شہید ہوئے، یہ سب کچھ مزید تلخی پیدا کرتا ہے۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ دراصل امن کے کسی بھی امکان کو مکمل طور پر تباہ کر دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کو پرامن دو ریاستی حل کے حصول کی کوششوں سے روکنے کے لیے دیواریں کھڑی کی جا رہی ہیں، ایسی دیواریں کبھی قائم نہیں رہتیں، عوام ان کو گرا دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک دو ریاستی حل کو روکا جائے گا، لوگ ردعمل ظاہر کرتے رہیں گے۔

فلسطینی سفیر نے اس مشکل وقت میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ کرنے پر صدر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کو فلسطینی عوام کی نسل کشی قرار دیا۔ قبل ازیں صدر مملکت نے فلسطینی سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے اور فلسطینی عوام اور وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں اپنی جانیں گنوانے والے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Tags: احمد جواد ربیعیاسرائیلیپاکستانصدر مملکتصیہونیعارف علویفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.