(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) جرمنی کے پبلشنگ پاور ہاؤس کی خریدی گئی اسرائیل کی حمایت کر نے والی پولیٹیکو ، ایکسل اسپرنگر کمپنی کے نئے ملازمین سے اب اسرائيل کی حمایت کا وعدہ کرنے والے کمپنی مشن کےعہد نامے پر دستخط کی شرائظ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ۔
ایکسل اسپرنگر کے نام پر قائم کی گئی یہ کمپنی جس کا نام 1940 کی دہائی میں صحافی کے نام پر رکھا گیا ہے قابض ریاست ‘اسرائیل’ کے سخت حامی رہے ہیں، یہ بلڈ ، ڈائی ویلٹ ، بزنس انسائیڈر ، پولیٹیکو یورپ اور بہت سے نیوز برانڈز کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی سب سے بڑی درجہ بند اشتہارات کی ویب سائٹ ، یاد 2 کے مالک ہیں۔
ان کی ویب سائٹ پر ، کمپنی کے پانچ بنیادی اصولوں میں سے ایک یہ ہے کہ "ہم یہودی لوگوں اور ریاست اسرائیل کے وجود کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔”جس پر دستخط کیے بغیر کسی شخص کو اس کمپنی میں ملازمت اختیار کر نے کی اجاشت حاصل نہیں ہوسکتی تاہم جرمنی کی پبلشنگ پاور ہاؤس کی جانب سے ان شرائط کو ختم کر تے ہوئے ہر ضرورت مند کو کمپنی میں ملازمت کی اجازت ہو گی۔