• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

پیگاسس کے ذریعے سابق اسرائیلی وزیر اعظم  کے بیٹے کی جاسوسی کا انکشاف

منگل 08-02-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
پیگاسس کے ذریعے سابق اسرائیلی وزیر اعظم  کے بیٹے کی جاسوسی کا انکشاف
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی پبلک سکیورٹی کے وزیرعمربارلیف کی جانب سے معاملے کی چھان بین کیلیے سرکاری تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیاگیا ہےجو’’زیربحث برسوں میں شہری حقوق اوررازداری کی خلاف ورزی کی گہرائی سے تحقیقات کرے گا۔

اسرائیل کےعبرانی نشریاتی ادارےکی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے سابق وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے اوران کے قریبی معاونین کی جاسوسی کا انکشاف ہو اہےاور الزام عائد کیا گیا ہے کہ صہیونی پولیس نےاس جدید ترین اسپائی ویئر کا استعمال اسرائیلی شہریوں پر کیا ہے جو کہ قانون کی کھلی خلاف ورزی کے ذمرے میں آتاہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صہیونی پولیس نےسابق وزیراعظم کے خلاف بدعنوانی کے تین مقدمات میں سے ایک میں ان کے بیٹے اونر کے ساتھ ساتھ دومواصلاتی مشیروں اور ایک اورمدعاعلیہ کی اہلیہ کے رجسٹرڈ فونز کو ہیک کرنے کے لیےاسپائی ویئرکا استعمال کیا۔

واضح رہے کہ صہیونی پولیس پر لگائے گئے یہ الزامات نیتن یاہو کے خلاف جاری بدعنوانی کے مقدمے کو بھی کمزور کرسکتے ہیں جبکہ دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پولیس نے سابق وزیراعظم کے خلاف مقدمے میں ایک اہم گواہ کی کڑی نگرانی کے لیےاسپائی ویئر کا استعمال کیا تھاجس کے مطابق صہیونی حکام نے کہا ہے کہ اگر یہ الزامات ثابت ہوئے  تواس کے نتائج سنگین ہونگے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی  پبلک سکیورٹی کے وزیرعمربارلیف کی جانب سے معاملے کی چھان بین کیلیے سرکاری تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیاگیا ہےجو’’زیربحث برسوں میں شہری حقوق اوررازداری کی خلاف ورزی کی گہرائی سے تحقیقات کرے گا۔

Tags: پیگاسسجاسوسیصہیونیئزمعمربارلیفقابض صہیونی ریاست اسرائیلنیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.