(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "جنگ کے دوران اسرائیلی آبادی کے مراکز کے اندر فلسطینی شہریوں کی موجودگی اسرائیل کے لئے ایک حقیقی خطرہ ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے شدت پسند صیہونی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے گذشتہ روز صیہونی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائیل میں روز گار کےلئے آنے والے فلسطینی شہریوں کے خلاف ہیں ، "جنگ کے دوران اسرائیلی آبادی کے مراکز کے اندر فلسطینی شہریوں کی موجودگی اسرائیل کے لئے ایک حقیقی خطرہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب غزہ فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی افواج کے درمیان گھمسان کا تصادم جاری ہے میں اس امر کی مخالفت کرتا ہوں کہ فلسطینی شہریوں کو اسرائیل میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے وہ چاہے روزگار کے لئے ہی کیوں نا ہوا ۔
بن گویر کا کہنا تھا کہ سات اکتوبر کو تقریبا 15 سو کے قریب فلسطینیوں نے اسرائیل میں گھسنے کی جرات کی اور اسرائیل فوج کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہم کو اب ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہئے جو ہماری سلامتی کیلئے خطرہ بن جائے۔