(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی صدر نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان آکر اجنبیت کا بلکہ احساس نہیں ہوا اور پاکستان کے لوگوں میں ایران کے ساتھ خاص وابستگی پائی جاتی ہے۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی تین دورہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، ایرانی صدر نے لاہور آمد کے موقع پر علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ علامہ اقبال نے پیغام دیا کہ کیسے استعمار کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کو سلام پیش کرتاہوں مجھے پاکستان آکر اجنبیت کا بلکہ احساس نہیں ہوا اور پاکستان کے لوگوں میں ایران کے ساتھ خاص وابستگی پائی جاتی ہے۔
ایرانی صدر نے فلسطین کے مؤقف پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے۔