(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست اس وقت اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے جہاں حکومت اور اپوزیشن سمیت اہم عسکری شخصیات کے درمیان سنگین اختلافات پائے جاتے ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی اتیمار بن گویر نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "X” پلیٹ فارم پر فلسطینی کارکنوں کو اسرائیل میں داخلے کی اجازت دینے سے متعلق شدید تنازعہ پر اپنے ردعمل کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ہمارے دشمن ہیں ، ہمیں دشمنوں کو ویسے ہی دیکھنا جاہئے جیسے دشمن کو دیکھنے کا حق ہے۔
بین گویر نے کہا کہ "میں فلسطینی اتھارٹی (مغربی کنارے) سے فلسطینیوں کو اسرائیل لانے کی سخت مخالفت کرتا ہوں۔ یہ اسرائیل کی ریاست کے لیے مناسب نہیں ہے”ہمیں پرانے تصور کی طرف واپس نہیں آنا چاہیے۔ فلسطینی اتھارٹی ایک دشمن ہے، اور ہم دشمن سے نمٹنا چاہئے۔”