• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی روزانہ جنازے اٹھا رہے ہیں، عالمی برادری اسرائیلی قبضہ ختم کرائے، عرب پارلیمنٹ

اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی صریح اور سنگین خلاف ورزیا کررہا ہے۔

منگل 16-05-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
فلسطینی روزانہ جنازے اٹھا رہے ہیں، عالمی برادری اسرائیلی قبضہ ختم کرائے، عرب پارلیمنٹ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی حکومت فلسطینی عوام، ان کی سرزمین، ان کے مقدس مقامات اور ان کے خلاف نسلی تطہیر کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ہر روز فلسطینیوں کےجنازے اٹھ رہے ہیں۔

نکبہ کی 75ویں برسی کے موقع پر سعودی عرب  کے شہر جدہ میں عرب پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں "غاصب صیہونی ریاست  کی فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے گھر کرنے اور بستیوں کی تعمیر میں توسیع کی پالیسی کے جاری رہنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ  عالمی برادری اسرائیلی  قبضہ ختم کرائے۔

جاری کردہ بیان میں قابض اسرائیلی انتظامیہ کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینی عوام کی حمایت اور نصرت کا اعادہ کیا ہےاور  فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق بالخصوص حق واپسی کی مکمل حمایت اور تائید کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کو اسرائیلی ریاست کے منظم جبر اور ظلم وستم کا سامنا ہے۔ فلسطینی عوام کو شدید جبر کا سامنا ہے۔ تشدد سے ہر روز فلسطینیوں کےجنازے اٹھ رہے ہیں۔ غزہ اور مغربی کنارے میں ان کے خلاف جارحیت میں شدت آتی جا رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی صریح اور سنگین خلاف ورزیا کررہا ہے۔ فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی آباد کاری سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2334 کی کھلی خلاف ورزی ہے جس میں فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔

عرب پارلیمنٹ نے "اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 30 نومبر 2022 کو جاری کردہ اس فیصلے پر توجہ دلائی جس میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ میں پہلی بار جنرل اسمبلی ہال میں ایک اعلیٰ سطحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں فلسطین میں نکبہ کی 75 ویں برسی فلسطینیوں کے حق واپسی پر غور کیا جائے گا۔

Tags: اسرائیلیصیہونیعرب پارلیمنٹفلسطینیمقبوضہنکبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.