(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رواں سال کے دوران فلسطینیوں کے مختلف اقسام کے حملوں میں 7 صیہونی فوجیوں سمیت 45 صیہونی آبادکار زخمی ہوچکے ہیں جبکہ صیہونی فورسز کی دہشتگردی میں خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست کے عبرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق آج مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی آبادکاروں کی بس پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں دو صیہونی آبادکار زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال صیہونی فورسز اور صیہونی آبادکاروں پر کئے جانے والے مختلف حملوں میں اب تک سات صیہونی فوجیوں سمیت 45 آباد کار زخمی ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال کے دوران صیہونی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں چار بزرگوں ایک معمر خاتون اور 10 بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ دوسو سے زائد زخمی اور سیکڑوں گرفتار کئے جاچکےہیں۔