(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی دشمن گذشتہ 70 سال سے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہے ہیں لیکن فلسطینی قوم وقار کے ساتھ اپنے حقوق، زمین اور مطالبات کا دفاع کررہی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے جنین میں صیہونی افواج کی جارحیت پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے غیر معمولی دندان شکن جواب کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے جنین کے کیمپ پر حملہ کرنے کیلئے اپنی تمام افواج و ذرائع کو استعمال کیا لیکن فلسطینی جوانوں نے انھیں دندان شکن جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی جوان آج جس پوزیشن میں ہیں اس پہلے ہم نےانھیں اس پوزیشن میں نہیں دیکھا تھا اور اسی طرح اس وقت صیہونی جارحین جس مشکل صورتحال سے گذر رہے ہیں اور ان میں جو اختلافات ہیں اس سے پہلے ہم نے ان کی یہ صورتحال نہیں دیکھی تھی۔
جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا کہ صیہونی دشمن گذشتہ 70 سال سے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہے ہیں لیکن فلسطینی قوم وقار کے ساتھ اپنے حقوق، زمین اور مطالبات کا دفاع کررہی ہے ۔