• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی نوجوانوں کا صیہونی فوج اور آبادکاروں پر حملہ، 4 زخمی، گاڑیاں تباہ، دشمن فرار

صیہونی فوج کی بھاری نفری نے علاقوں کو کا محاصرہ کرکے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

پیر 04-09-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطینی نوجوانوں کا صیہونی فوج اور آبادکاروں پر حملہ، 4 زخمی، گاڑیاں تباہ، دشمن فرار
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کے حفاظتی حصار میں فلسطینی علاقوں پر حملہ کیا جس کے ردعمل میں فلسطینی نوجوانوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چار آبادکاروں کو زخمی اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز  کے حفاظتی حصار میں شرپسند صیہونی آبادکاروں نے فلسطینی بستیوں اور آبادیوں پر حملے کئے۔

قلقیلیہ کے مشرق میں عزون قصبے کے قریب فلسطینی نوجوانوں نے  صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں کو اونچائی سے پتھروں کا نشانہ بنایا  جس کے نتیجے میں دو بسوں کو  نقصان پہنچاجبکہ پتھراؤ سے چار آباد کار زخمی ہو گئے۔

علاقے میں قابض فوج کی  بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جس نے عزون گیٹ کو بند کر کے علاقے کی ناکہ بندی کر دی اورفلسطینی نوجوانوں کا تعاقب کیا۔

قابض افواج نے رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع سلواد قصبے پر دھاوا بول دیا، اس دوران نوجوانوں نے غاصب فوجیوں کی گاڑیوں سے کیا گیا حملہ پسپا کردیا اور جواب میں سنگ باری کی۔

بیت لحم میں یہودی آباد کاروں نے ایک کسان کو اس وقت شدید زدوکوب کیا جب وہ شہر کے جنوب میں واقع گاؤں خلیل اللوز میں اپنی زمین پرکام کررہا تھا۔ زخمی ہونے کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

قابض فورسز نے شہر کے جنوب میں مسافر یطا کے علاقے "قویوس” میں شہری سعید عواد سے تعلق رکھنے والے ایک زرعی ٹریکٹر کو  قبضے میں لے لیا۔ قابض افواج نے مسفر یطا میں شہریوں اور ان کی املاک کے خلاف اقدامات کو تیز کر دیا جس کا مقصد انہیں آباد کاری کے توسیعی منصوبوں کے حق میں علاقہ چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض فوج نے نوجوان مصعب ابو غزالہ کو مسجد اقصیٰ کے دروازےباب حطہ سے گرفتار کیا اور اسے پرانے شہر میں واقع القشلہ تحقیقاتی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

Tags: اسرائیلیصیہونیفلسطینیمغربی کنارہمقبوضہیطا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.