(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ذيب الشوا آٹھ فروری کو اس وقت صیہونی دشمن فوج کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوا جب صیہونی آبادکاروں کے گروہ نے حضرت یوسف علیہ سلام کے مزار پر دھاوا بولا تھا۔
آٹھ فروری کو مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی بلاطہ پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والا 16 سالہ منتصر محمد ذيب الشوا گذشتہ روز زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
منتصر محمد ذيب الشوا الشوا آٹھ فروری کو اس وقت صیہونی دشمن فوج کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوا جب صیہونی آبادکاروں کے گروہ نے حضرت یوسف علیہ سلام کے مزار پر دھاوا بولا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال صیہونی ریاستی دہشتگری میں 10 بچوں اور ایک بزرگ خاتون سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔