• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی مزاحمت خوفناک صورتحال اختیا رکرچکی ہے، اسرائیلی تجزیہ کار

فلسطینیوں نے "خون کے بدلے خون"کا ایک نیا جنگی حربہ اختیار کیا ہے جو اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کےلئے انتہائی خطرناک ہے

بدھ 01-03-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطینی مزاحمت خوفناک صورتحال اختیا رکرچکی ہے، اسرائیلی تجزیہ کار
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شمالی مغربی کنارے میں مسلح گروہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کرنا چاہیے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو وہ دن دور نہیں جب اسرائیلی شہری موت کے خوف سے ملک چھوڑ جائیں گے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل  کے دفاعی تجزیاتی رپورٹس کی معروف ویب سائٹ "عکا‘‘  پرشائع ایک مضمون میں  صیہونی ریاست کے سیاسی اوردفاعی تجزیہ کار یونی بین میناچم  نے واضح طورپر نابلس اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے غیر معمولی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فلسطینی مزاحمت خوفناک صورتحال اختیا رکرچکی ہے۔

اسرائیلی مصنف اور سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ حوارہ فائرنگ کیس اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ کارروائیاں ایک خاص ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ مزاحمتی کارروائیوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلسطینیوں نے خون کے بدلے خون کا اصول اپنا لیا ہے۔فلسطینیوں نے ایک نیا جنگی حربہ اختیار کیا ہے۔ یہ حربہ "خون کے بدلے خون” کا ہے، جس کا مطلب ہے کہ فوجی دستوں کے ہاتھوں کسی بھی فلسطینی کے قتل کے جواب میں اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کا قتل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی کارروائیاں "اسرائیل” کے ایجنڈے میں شامل ہیں، جہاں شمالی مغربی کنارے میں سکیورٹی کی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے اور مزاحمت ماہ رمضان سے پہلے اپنا ایجنڈا مسلط کرتی دکھائی دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض فوج کو پہل کرنی چاہیے اور شمالی مغربی کنارے میں مسلح گروہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کرنا چاہیے۔مسٹر مناچیم نے نشاندہی کی کہ حوارہ کے قریب سیکڑوں فوجی اور آباد کار رہتے ہیں اور وہ دن میں زیادہ تر گاڑیوں سے بھری سڑک پر ایک فلسطینی گاؤں سے گزرتے ہیں اور یہ اس سے گزرنے والے کسی بھی اسرائیلی کے لیے موت کا جال بن سکتا ہے۔ اس لیے پہلی بات یہ ہے کہ حملے کے لیے اس راستے پر اسرائیلیوں کی طرف سے چلائی جانے والی گاڑیوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے ٹریفک کے انداز کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

Tags: آبادکاراسرائیلیشہیدصیہونیفلسطینیمزاحمتیونی بین میناچم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.