• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

آپریشن طوفان الاقصیٰ: فلسطینی مزاحمت کار اسرائیلی بستیوں میں داخل، شہری گھروں میں رہیں، صیہونی فوج کا اعلان

سوشل میڈیا پر فلسطینی حریت پسندوں کی یہودی بستیوں میں صیہونی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کی ویڈیوز بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔

ہفتہ 07-10-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
آپریشن طوفان الاقصیٰ: فلسطینی مزاحمت کار اسرائیلی بستیوں میں داخل، شہری گھروں میں رہیں، صیہونی فوج کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  اسرائیلی شہروں پر غزہ سے میزائل داغے جانے کے بعد درجنوں مسلح مزاحمت کار یہودی بستیوں میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

آج  علی الصبح مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ سے  غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل پر آپریشن طوفان الاقصیٰ کے تحت درجنوں راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیلی  فوج کے ترجمان ایوجا درعی نے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ [سابق ٹوئٹر] اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیل پر داغے جانے والے راکٹوں سے اسرائیلی شہریوں میں شدید خوف و ہراس ہے۔

انھوں نے بتایا کہ  القدس اور گرد ونواح میں خطرے کے سائرن بجائے جا رہے ہیں۔ انھوں نے اعلان میں بتایا کہ ’’غزہ سے اسرائیلی شہروں پر دسیوں راکٹ اور میزائل داغے جانے کے بعد درجنوں مسلح مزاحمت کار اسرائیلی یہودی بستیوں میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ غزہ کے اردگرد واقع یہودی بستیوں کے باسیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں۔‘‘

دوسری جانب غزہ سے فلسطینی جنگجوؤں کی یہودی بستیوں میں دراندازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ کئی ویڈیوز میں فلسطینی درانداز حریت پسندوں کی یہودی بستیوں میں اسرائیلی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کی ویڈیوز بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔

Tags: آپریشناسرائیلیصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.