(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج کی جانب سے بھرپورکوششوں کے باوجوس غاصب فورسز فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کو روکنے میں ناکام ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 سے زائد حملے کیئے گئے جو گذشتہ دس سالوں کے دوران سب سے زیادہ ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز فلسطینی مزاحمت کاروں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں ، مزاحمت کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی اور غیر قانونی 8 آباد کار زخمی ہوئے۔
مزاحمتی کارروائیوں میں 3 فائرنگ، دھماکہ خیز مواد کا دھماکہ، دو مقامات پر مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنے، آباد کاروں کے خلاف 13 حملے، ان کے لیے 7 گاڑیوں کو تباہ کرنے اور 26 مقامات پر تصادم کی تفصیلات جاری کیں۔
مقبوضہ بیت المقدس ، رام اللہ، طوباس، طولکرم، قلقیلیہ، جنین، بیت لحم، نابلس اور الخلیل میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔
حملوں کے دوران 8 آباد کار سنگ باری سے زخمی ہوئے۔نابلس کے جنوب میں واقع قصبے عوریف میں شہریوں نے قابض فوج اور آباد کاروں کا بھرپور مقابلہ کیا۔
مزاحمتی کارکنوں نے طولکرم میں نتزانی اوز گیٹ، رام اللہ میں عوفر کیمپ اور طوباس کے قصبے تمون کے قریب قابض فوج پر فائرنگ کی۔
مزاحمتی نوجوانوں نے عزون کے قریب قابض فورسز پر دھماکہ خیز مواد پھینکا، جب کہ انہوں نے قلقیلیہ میں ہوٹل پر پتھراؤ کرنے کے بعد آباد کاروں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔