(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کمیٹی برائے اسیران کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فلسطینی کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالیں تاکہ بے گناہ قیدی کی زندگی بچائی جاسکے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں اور ان کے امور سے متعلق کمیٹی برائےاسیران نے اپنے جاری بیان میں انکشاف کیا ہے کہ صہیونی جیل میں قید فلسطینی قیدی کاید الفسفوس کی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید کے خلاف63دن سے مسلسل جاری بھوک ہڑتال کے باعث صحت کی حالت مزید خراب ہو گئی ہے اور وہ کھڑے ہونے یا بات کرنے کے قابل بھی نہیں ہیں۔
کمیٹی برائے اسیران نے بتایا کہ کاید الفسفوس مسلسل دو ماہ سےزائد عرصےسے غذا کے بغیر صرف پانی پرگزارہ کرنے کے باعث شدید نقاہت کا شکار ہیں اور انہیں سانس لینے میں بھی تکلیف کا سامنا ہے جبکہ طبی ذریعے نے یہ تصدیق کی ہے کہ جلد ہی اگر بھوک ہڑتال کا خاتمہ نہ کیا گیا توکسی بھی وقت اسیر موت کے منہ میں جاسکتا ہے۔
کمیٹی برائے اسیران کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صہیونی جیل میں قید فلسطینی کی رہائی کے لیے صہیونی جیل انتظامیہ پر دباؤ ڈالیں تاکہ بے گناہ قیدی کی زندگی بچائی جاسکے۔
یاد رہے کہ فلسطینی قیدی کاید الفسفوس کے خلاف صہیونی جیل انتظامیہ دیگر اور فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اس نازک صورت حال کے باوجود اپنی ہٹ دھرمی جاری رکھے ہوئےہے اور اسیر کو اس کےوکیل سے ملاقات پر بھی پابندی کے فیصلےپر قائم ہے۔