(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) واقع نابلس میں دو صیہونی آبادکاروں کے قتل کے بعد پیش آیا ، حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ذرائع ابلاغ کےمطابق گذشتہ روز مقبوضہ غرب اردن کے شہر نابلس کے قصبے حوارہ میں دو آبادکاروں کے قتل کے چند گھنٹوں بعد فلسطینی مجاہدین نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے جنوب میں غیر قانونی صیہونی بستی "گوش ایٹزیون” کے قریب صہیونی فوج پر حملہ کیا۔
عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج پر فائرنگ کا واقعہ بستی کے شمال میں "ٹی چیک پوائنٹ” پر پیش آیا لیکن اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔