• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی  مزاحمت کاروں کا صیہونی فوجی چوکی پر حملہ

حملے کے بعد اسرائیلی فوج اور پولیس نےپورے علاقے کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی اور گرفتاریوں کا وسیع عمل شروع کیا

منگل 14-03-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطینی  مزاحمت کاروں کا صیہونی فوجی چوکی پر حملہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مزاحمت کاروں نے حملے میں فائرنگ کی اور دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا، صیہونی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ اسرائیلی فوج پر مسلح حملوں میں اضافہ اب تشویشناک صورتحال اختیار کرگیا ہے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار ایہود احرنوت میں شائع ایک رپورٹ میں اسرائیلی داخلہ امور کے تجزیہ کار کوشلیل باراک نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ غرب اردن میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے دلیرانہ مسلح حملوں کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  فلسطینی جنگجووں کا اسرائیلی فوجیوں اور ان کی کمین گاہوں پر کھلے عام مسلح حملے اس بات کا ثبوت ہے مزاحمت اپنی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

گذشتہ روز فلسطینی مزاحمت کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے مشرقی علاقے میں صہیونی فوجی چوکی پر فائرنگ کی ، حملے میں دھماکہ خیز مواد کا بھی استعمال کیا گیا۔

جنگجووں کے حملے کے کسی صہیونی فوجی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات نہیں ملیں تاہم حملے کے بعد اسرائیلی فوج اور پولیس نےپورے علاقے کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی اور گرفتاریوں کا وسیع عمل شروع کیا ،۔

فلسطینی ذرائع کےمطابق غاصب فوجیوں پر مسلح حملہ کرنےوالے فلسطینی مزاحمت کار حملے کے بعد محفوظ طریقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور تاحال ان کی شناخت کے حوالے سے اسرائیلی فوج کو کوئی شواہد نہیں مل سکے ہیں۔

Tags: اسرائیلیصہیونیفلسطینیمزاحمت کارمسلح
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.