(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا صیہونی فوجی اسپتال لے جانے سے پہلے ہی جہنم کےلئے روانہ ہوچکا تھا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہادفوج کی جانب سےجاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی بستی “کدومیم “ کے قریب ایک فلسطینی کار سوار نے اسرائیلی فوجی پر فائرنگ کی جس کے نیتجے میں ایک فوجی اور ایک صیہونی آبادکار زخمی ہوگیا ،زخمی ہونے والے فوجی کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نا ہوسکا۔ صیہونی فوج نے حملہ آور کا پیچھا کیا اور فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
صیہونی فوجی کو جہنم واصل کرنے والے فلسطینی کی شناخت احمد یاسین ہلال غیثان کے نام سے کی ہے جو مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کے مغرب میں واقع گاؤں قبیہ کا رہائشی تھا۔