(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) آئرش وزیراعظم کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین نوعیت کی پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔
یورپی یونین کے رُکن ملک آئرلینڈ کے وزیراعظم سائمن ہاریسوی نے آج اپنے جاری بیان میں فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے غزہ میں سنگی جنگی جرائم پر تنقید کرتے ہوئے یورپی یونین کے تمام رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ ی میں ہونے والے جنگی جرائم اور معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ موجودہ شراکت داری کے معاہدے پر نظرثانی کریں۔
انھوں نے کہا کہ "دنیا ایک خوفناک لمحے اور ایک انسانی تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے اسرائیلی اقدامات سے خطہ ایک ناقابل بیان تباہی کا شکار ہوسکتا ہے، ہمیں اسے روکنے کے لیے تمام ذرائع استعمال کرنا ہوں گے‘‘۔
انھوں نے کہا کہ یورپی یونین اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے درمیان دو طرفہ تعاون کے معاہدے پر فوری نظرثانی کرنا چاہئے کیونکہ اس میں انسانی حقوق سے متعلق دفعات شامل ہیں اور اسے بے کار نہیں ہونا چاہیے”۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست غزہ جنگ میں انسانی حقوق کی سنگین نوعیت کی پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہےغزہ میں صیہونی جارحیت اور جنگی جرائم کو روکنے کے لیے یونین کو کردار ادا کرنا چاہیے۔