(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر فلسطینی وفد نے اسلام آبا دمیں آل پارٹیز حریت کانفرنس کشمیر کے چیئر مین شیخ عبد المتین سے ملاقات کی۔
فلسطینی وفد کی قیادت مجلس علمائے فلسطین کے صدر شیخ ادیب یاسر جی کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ عالمی مہم برائے حق واپسی فلسطین کے سیکرٹری جنرل شیخ یوسف عباس اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم موجود تھے۔
شیخ عبد المتین نے فلسطینی وفد کو خوش آمدید کہا اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ شیخ ادیب یاسر جی نے کہا کہ ہم فلسطین میں کشمیر میں ہونے والے مظالم سے آگاہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کا درد ایک جیسا ہے۔ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہمیں معلوم ہے کہ کشمیری عوام ہمیشہ فلسطین کاز کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی۔ اس موقع پر کشمیری حریت رہنما کو فلسطینی اسکارف کا تحفہ بھی پیش کیا گیا