• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے والا صہیونی مجرم جیل سے رہا!

پیر 13-05-2019
in فلسطین
0
فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے والا صہیونی مجرم جیل سے رہا!
0
SHARES
0
VIEWS

بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اسرائیل کی مرکزی عدالت نے عدالتی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند برس قبل غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں دوما کے مقام پر ایک نہتے فلسطینی خاندان کو رات کی تاریکی میں گھر میں بند کر کے زندہ جلا کر شہید کرنے میں‌ ملوث مجرم کو بری کر دیا۔

روزنامہ قدس کے مطابق، عبرانی نیوز ویب سائیٹ ‘واللا’ کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل اور فلسطینی خاندان کے قاتل کے وکیل کے درمیان مجرم سے دوابشہ خاندان کے قتل کا جرم ساقط کرنے سے اتفاق کیا اور اس کے بعد مجرم کو بری کرتے ہوئے اس پر صرف اس جرم کی منصوبہ بندی کا الزام باقی رکھا گیا ہے۔

فلسطینی خاندان کے بے دردی کے ساتھ اجتماعی قتل کے جرم میں‌ ملوث  مجرم کو زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید ہو سکتی ہے۔ ممکن ہے کہ عدالت پانچ سال سے بھی کم وقت کی قید کی سزا مقرر کرے۔

خیال رہے کہ فلسطین میں یہودی دہشت گردوں کے ایک گروپ سے وابستہ دہشت گرد نے چند سال قبل غرب اردن کے شہر نابلس میں دوما کے مقام پر ایک فلسطینی خاندان کو گھر میں آگ لگا کر شہید کر دیا تھا۔ اس واقعے میں دوابشہ خاندان کے میاں بیوی اور ایک شیرخوار شہید ہوگئے تھے جب کہ ان کا ایک چار سالہ بچہ بری طرح جھلس گیا تھا۔

عبرانی میڈیا کے مطابق عدالت میں فلسطینی خاندان کے قتل کے خلاف پیش کردہ شواہد ناکافی ہیں جس سے ملزم پرجر م ثابت کرنا مشکل ہے۔ اگرچہ مجرم خود بھی عدالت میں اقبال جرم کرچکا ہے۔

مجرم کو عدالت نے گذشتہ برس جولائی میں جیل سے رہا کر دیا تھا جس کے بعد اسے گھر پر نظر بند رکھا گیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ مجرم سے زیادہ تر اعترافات نفسیاتی دبائواور تشدد سے لیے گئے تھے۔

فلسطینی خاندان کو زندہ جلائے جانے کا واقعہ جولائی ۲۰۱۵ء کو پیش آیا تھا۔

Tags: جیلخاندانزندہ جلانےسے رہا!صہیونیفلسطینیمجرم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.