• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھے گا جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، شہباز شریف

آج پوری قوم اپنے نہتے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی حمایت کے لیے یوم یکجہتی منا رہی ہے۔

پیر 07-10-2024
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھے گا جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، شہباز شریف
0
SHARES
8
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) پاکستان اسرائیلی مظالم اور جارحیت کا سامنا کرنے والے نہتے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  اسرائیلی مظالم کا شکار  فلسطینیوں کی حمایت کے لئے یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر ایک پیغام میں کہا کہ حکومت پاکستان فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک ایسی آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوجاتی جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم اپنے نہتے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی حمایت کے لیے یوم یکجہتی منا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی نئی لہر کا آغاز ہوئے ایک سال گزر چکا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل عالمی طاقتوں، بین الاقوامی اداروں، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی عدالت انصاف کا تمسخر اڑا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو نہ صرف شدید بمباری بلکہ انہیں بھوک اور پیاس کا بھی سامنا ہے جبکہ غزہ کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دہشت گردی گزشتہ سال 7 اکتوبر کو شروع نہیں ہوئی بلکہ یہ پچھلی سات دہائیوں سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اب غزہ اور فلسطین تک محدو د نہیں رہی بلکہ خطے کے دوسرے ملکوں تک بھی پھیل گئی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے دل اپنے نہتے فلسطینی بھائیوں اوربہنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے اور فلسطینی بھائیوں بہنوں کی حمایت کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کی بھی میزبانی کریں گے۔

یوم یکجہتی کے موقع پر آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد اور تقریبات کی نگرانی کے لیے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، شیری رحمٰن، خواجہ سعد رفیق اور نیئر بخاری پر مشتمل ایک کمیٹی پہلے ہی تشکیل دے دی گئی تھی۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کے لیے ملک بھر میں عوامی اجتماعات اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔

Tags: اسرائیلیرپورٹشہبازشریفصیہونیغزہنسل کشینہتے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.