• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسرائیل کا صیہونی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ، پاکستان کی شدید مذمت

پاکستان فلسطینی عوام اور فلسطینی کاز کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے

بدھ 15-02-2023
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیل کا صیہونی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ، پاکستان کی شدید مذمت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پاکستان نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی اور غیر منصفانہ اسرائیلی اقدام کشیدہ صورت حال کو مزید بگاڑ دے گا اور خطے میں امن کے امکانات کو نقصان پہنچائے گا۔‘

پاکستان  کی ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں  غیر قانونی صیہونی ریاست کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں نو بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کے اسرائیل کے حالیہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ بین الاقوامی قانون اور متعلقہ قراردوں کی واضح اور کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس سے فلسطینی عوام کے حقوق کی مزید خلاف ورزی ہوتی ہے‘

پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’غیر قانونی اور غیر منصفانہ اسرائیلی اقدام کشیدہ صورت حال کو مزید بگاڑ دے گا اور خطے میں امن کے امکانات کو نقصان پہنچائے گا۔‘

پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کو ایسے حالات پیدا کرنے سے روکنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنی ہوں گی جو دو ریاستی حل میں رکاوٹ بنیں۔‘

دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ ’پاکستان فلسطینی عوام اور فلسطینی کاز کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور مشرقی بیت المقدس کے ساتھ 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر آزاد ریاست فلسطین کے قیام کا مطالبہ کرتا ہے۔‘

Tags: اسرائیلپاکستانترجماندفتر خارجہصیہونیفلسطینییہودی بستیاں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.