(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) القسام بریگیڈز نے جنین کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی دشمنوں کے خلاف بہادری سے لڑنے والے ہمارے شہید ہماراعزم اور حوصلہ ہیں۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہداء بریگیڈز نے جنین کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جنین کیمپ میں استقامت اور مزاحمت کے قلعے میں دشمن کے خلاف لڑتےہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہید فلسطینی قوم کا فخر ہیں۔
اپنے ایک بیان میں بریگیڈز نے اپنے بہادر شہید عبدالفتاح خروشہ، "ابو خالد جو حوارہ آپریشن کے ایک بڑےمزاحمت کارتھے کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس فدائی حملے میں دو یہودی شرپسند ہلاک ہوگئے تھے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کارراوئی ہمارے عوام کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کا ردعمل ہے۔بریگیڈز نے شہید القسام ہیرو معتصم صباغ کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے عوام کے تمام مجاہدین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قابض دشمن اور اس کے غاصبوں کے مقابلے میں مسلح مزاحمت تیز کریں اور اپنے مقبوضہ وطن کے تمام حصوں میں دشمن کے خلاف صف بندی کریں۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے حوارہ میں دہشت گردی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا جب کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں متعدد صہیونی بھی ہلاک ہوئے تھے۔