(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گرفتار ہونے والوں میں وسیم نبیل بحر اور 14 سالہ بچے وسیم محمد الشقدام بھی شامل ہیں جن کو کسی جرم کے بغیر انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتارکیا گیا۔
فلسطین پر قابض غیرقانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز مقبوضہ غرب اردن کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران روایتی لوٹ کرتے ہوئے بچوں سمیت متعدد فلسطینیوں کوگرفتار کرلیا۔
صہیونی فوج نے غرب اردن کے تاریخی شہر الخلیل میں بیت امر کے مقام سے رہائی پانے والے بیس سالہ قیدی دیار ایوان الصلیبی،18 سالہ وسیم نبیل بحر اور 14 سالہ بچے وسیم محمد الشقدام کو گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا۔
بیت لحم میں قابض فوج نے سخت حفاظتی اقدامات میں شہر کے مشرق میں واقع قصبہ زعترا پر دھاوا بول دیا۔
ادھر اریحا میں اسرائیلی قابض فوج نے41 سالہ عبدالقادر مشارقہ کو شہر کے شمال میں ایک فوجی چوکی کے قریب اس کی گاڑی روکنے کے بعد گرفتار کرلیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے انہیں شدید زدوکوب کیا، نابلس کے حوارہ کیمپ میں لے گئے اور انہیں گھنٹوں حراست میں رکھا، بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا۔