(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 672 ملین شیکل کی رقم اگلے سال تک مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم غیر قانونی صیہونی بستیوں میں لگائی جائے کے جبکہ سیکڑوں ملین شیکلز سے نئی فوجی چوکیا اور عسکری تنصیبات قائم کی جائیں گی۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیلی کے ایک عبرانی زبان میں شائع ہونےوالے معروف اقتصادی اخبار "کیلکالسٹ” نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے آئندہ سال 2024 کے آخر تک مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم غیر قانونی صیہونی بستیوں میں بنیادی ڈھانچے ، سیکیورٹی اور دیگر کاموں کی مد میں تقریباً ایک ارب شیکل (اسرائیلی کرنسی ) جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 672 ملین شیکل کی رقم اگلے سال تک مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم غیر قانونی صیہونی بستیوں میں لگائی جائے کے جبکہ سیکڑوں ملین شیکلز سے نئی فوجی چوکیا اور عسکری تنصیبات قائم کی جائیں گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے وزیر وزیر اورٹ اسٹروک مقبوضہ مغربی کنارے کی بستیوں کو تقریباً ایک بلین شیکل کی مدد کے لیے ایک بے مثال منصوبے پر عمل درآمد کررہے ہیں جس سے سڑکوں کی تعمیر اور سرکاری عمارتوں کے قیام کے ساتھ ساتھ دیگر صیہونی بستیوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کیلئے ٹرین سروس کے ساتھ ساتھ بسز کے روٹس شامل ہیں ، ان بستیوں کی حفاظت کےلئے نئی فوجی چوکیاں اور عسکری تنصیبات بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔