• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اوآئی سی نےایک بار پھر اسرائیل کو فلسطینیوں پر مظالم سے خبردارکر دیا

بدھ 06-04-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اوآئی سی نےایک بار پھر اسرائیل کو فلسطینیوں پر مظالم سے خبردارکر دیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) او آئی سی نےصہیونی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر تشدد کی پُرزور مذمت کر تے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی جارحیت حالات میں مزید ابتری کا باعث ہے اوریہ مقدس مہینے کی بے حرمتی ہے۔

عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ایک بار پھر قابض صہیونی حکمرانوں کو خبر دار کر تے ہوئے کہا کہ قابض ریاست ماہ رمضان میں فلسطینی روضے داروں پر  مظالم کے نتیجے میں کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔

او آئی سی کی جانب سے صہیونی فورسز کی فلسطینیوں پر تشدد کی پُرزور مذمت کی گئی کہا گیاکہ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی جارحیت حالات میں ابتری پیدا کررہی ہے اوریہ مقدس مہینے کی بے حرمتی ہے، اسرائیل کو  فلسطینیوں پر ظلم و ستم اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کو فوری روکناہو گا، او آئی سی نے مزید کہا کہ اسرائیل کو عالمی معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔

خیال رہے کہ صہیونی ریاست اسرائیل میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں ماہِ مقدس رمضان المبارک میں بھی جاری ہیں اور پہلے روزے کو ہی قابض فوج نے فائرنگ کرکے تین بے گناہ فلسیطنی نوجوانوں کو شہید کر دیاتھا جبکہ مسجد اقصیٰ میںعبادت گزار فلسطینیوں کو روضے کی حالت میں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Tags: اسرائیلاسلامی تعاون تنظیماوآئی سیرمضان المبارکفلسطینیوں پر مظالم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.