• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

او آئی سی کی القدس میں فلسطینی خاندان کے مکان کی مسماری کی شدید مذمت

بدھ 11-05-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
او آئی سی کی القدس میں فلسطینی خاندان کے مکان کی مسماری کی شدید مذمت
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اوآئی سی نے فلسطینی عوام کے "مشرقی بیت المقدس” شہر کو آزاد فلسطینی ریاست کے دارالحکومت قراردیااورکہا کہ او آئی سی مشرقی بیت المقدس کو فلسطینیوں کا ریاست کے دارالحکومت کے طور پردیکھتی ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے علاقے میں صہیونی فوج کے ہاتھوں  50 افراد پر مشتمل فلسطینی رجبی خاندان کے پانچ منزلہ گھر کی مسماری کے خلاف  اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نےشدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اوآئی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام کےفلسطینیوں کے آبائی گھروں کی مسماری کے یہ اقدامات "بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے جاری بیان میں فلسطینی عوام کے "مشرقی بیت المقدس” شہر کو آزاد فلسطینی ریاست کے دارالحکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ او آئی سی مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کے دارالحکومت کے طور پردیکھتی ہے اور اس کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی،تنظیم نے قابض ریاست کی طرف سے طاقت کے استعمال، جرائم اور حملوں کے تسلسل کی مکمل اور براہ راست ذمہ داری اسرائیل  پرعائدکرتے ہوئے مزید کہا کہ فلسطین میں مقدس مقامات کے تقدس کی پامالی کا ذمہ دار اسرائیل خود ہے۔

"اسلامی تعاون” نے فلسطینی عوام کے "مشرقی بیت المقدس” شہر کو آزاد فلسطینی ریاست کے دارالحکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ او آئی سی مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کے دارالحکومت کے طور پردیکھتی ہے اور اس کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی۔

او آئی سی نے اسرائیل کی  نوآبادیاتی آباد کاری کی پالیسی اور مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم کرنے کی کوشش کی مذمت کی۔

"اسلامی تعاون تنظیم ” نے بھی مقبوضہ بیت المقدس پر مبینہ خود مختاری کے حوالے سے اسرائیلی بیانات کو مسترد کرتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔

خواضح رہے کہ قابض  اسرائیلی انتظامیہ نے القدس میں سلوان محلے کے سامی الرجبی اور ان کے بیٹوں کے مکان کو منہدم کر دیا جس کے نتیجے میں خاندان کے 50  افراد بے گھر ہوگئےہیں ۔

Tags: "سلواناسلامی تعاون تنظیماقوام متحدہاو آئی سیمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.