(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ’او آئی سی‘ نے عالمی برادری اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے مظالم کا نوٹس لیں اور فلسطینی خواتین کے ساتھ ہونے والے ہراسانی کے واقعے کی تحقیقات کراتے ہوئے مجرموں کے خلاف مقدمہ چلائیں۔
اسلامی تعاون تنظیم و آئی سی نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کی جانب سے فلسطینی خواتین کو ہراساں کرنے کے مجرمانہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل معافی اقدام قرار دیا ہے اوکہا ہے کہ اسرائیلی فوج کا فلسطینی خواتین کو ہراساں کرنے کا واقعہ بین الاقوامی قوانین اور عالمی انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔
’او آئی سی‘ نے عالمی برادری اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے مظالم کا نوٹس لیں اور فلسطینی خواتین کے ساتھ ہونے والے ہراسانی کے واقعے کی تحقیقات کراتے ہوئے مجرموں کے خلاف مقدمہ چلائیں۔
اسرائیل میں انسانی حقوق کی تنظیم B’Tselem کی جانب سے کی گئی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ گذشتہ جولائی میں دو مسلح اسرائیلی فوجیوں نے گشت کے دوران حملہ آور کتوں کے ساتھ الخلیل میں ایک خاندان کی 5 فلسطینی خواتین کو الگ الگ کرکے مکمل طور پر برہنہ ہو کر تلاشی لینے پر مجبور کیا تھا۔ خواتین کے بیانات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے دھمکی دی کہ اگر وہ حکم نہ مانیں تو ان پر کتے چھوڑ دیں گے، گزشتہ جولائی کی دسویں تاریخ کو آدھی رات کے بعد، ایک مشن پر، جس میں تقریباً 50 فوجیوں نے حصہ لیا۔