(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) او آئی سی اور عرب لیگ نے کہا ہے کہ یہ رپورٹ ایک اہم بین الاقوامی قانونی دستاویز کی نمائندگی کرتی ہے اوراس کے ذریعے صہیونی ریاست کے جنگی جرائم سمیت انسانیت کے خلاف اسرائیلی مظالم کا پردہ فاش ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کی جانب سے بین الاقوامی انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی اسرائیلی مظالم کے خلاف جاری کردہ رپورٹ کا بھر پور خیر مقدم کیا گیا ہے ساتھ ہی انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانونی قراردادوں کو نفوز کیلیے عملی کوششیں کریں۔
مقبوضہ فلسطین و عرب علاقوں کے حوالے سے عرب لیگ کےاسسٹنٹ سیکریٹری جنرل سعید ابو علی نے قاہرہ میں پریس کانفرنس میں ایمنسٹی انٹر نیشنل کی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ یہ رپورٹ ایک اہم بین الاقوامی قانونی دستاویز کی نمائندگی کرتی ہے اوراس کے ذریعے صہیونی ریاست کے جنگی جرائم سمیت انسانیت کے خلاف اسرائیلی مظالم کا پردہ فاش ہوا ہے۔
اسلامی تعاون کی تنظیم نےبھی "ایمنسٹی انٹرنیشنل” کی طرف سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ کے حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری اس رپورٹ کے تناظر میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی نسل پرست حکومت کو ایک قابض ریاست اور مکمل طور پر بنیادپرست، انسانیت کے خلاف قرار دے۔