(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) لتابعین اسکول پر نہتے فلسطینیوں کو شہید کرنے کے جواب میں وادی اردن میں ہمارے مجاھدین نے کارروائی کی جس میں دشمن کا ایک فوجی جھنم واصل ہوگیا۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکاراسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کےنواحی علاقے وادی اردن میں اس کے مجاہدین نے غیر قانونی صیہونی بستی محولا کے قریب صفر کے فاصلے سے غاصب صیہونہ فوج کے ایک اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ، مجاھدین کامیاب کارروائی کے بعد بہ حفاظت واپس اپنے ٹھکانوں پر لوٹ گئے۔
القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ اعترافی بیان سے قبل حماس نے شمالی وادی اردن کے علاقے میں غیر قانونی صیہونی آباد کاروں کو نشانہ بنانے والے فائرنگ آپریشن کوغزہ میں فاشسٹ قابض فوج کی طرف سے کیے گئے وحشیانہ جرائم اور نسل کشی کا ایک فطری ردعمل قرار دیا۔
حماس نے کہا کہ غزہ میں ہفتے کی صبح التابعین اسکول پر نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے جواب میں وادی اردن میں ہمارے مجاھدین نے غاصب صیہونی دشمن کے خلاف کامیاب کارروائی کی جس میں صیہونی فوج کا ایک فوجی جھنم واصل ہوگیا۔
بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ "مغربی کنارے میں جاری اور بڑھتے بہادرانہ آپریشن ہمارے فلسطینی عوام کی طرف سے دشمن کے لیے واضح پیغام ہے کہ وہ اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔ قابض دشمن فوج اوراس کی اس کے آباد کاروں کے جرائم کا مقابلہ جاری رکھیں گے۔ خیال ہےکہ کل اتوار کو شمالی وادی اردن میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی فائرنگ سے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔ القسام نے زور دے کر کہا کہ "مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض فوج کی طرف سے کی جانے والی دراندازی اور چھاپے اس کے آباد کاروں کوتحفظ فراہم نہیں کریں گے”۔