(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں شروع کی متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین ، نابلس اور طولکرم کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے۔
اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں کے دوران 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے شہید ہونے والوں میں 2 فلسطینی بچے بھی شامل ہیں ، شہادت کے بعد فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے غاصب فورسز کے خلاف احتجاج کیا ، مشتعل نوجوانوں نے ٹائر جلائے اور صیہونی فورسز کے ساتھ پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔