• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مقبوضہ مغربی کنارہ: صیہونی فوج کی دہشتگردی، 3 فلسطینی شہید 13 زخمی

سات اکتوبر سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے حملوں میں کم از کم 14 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

جمعہ 07-06-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مقبوضہ مغربی کنارہ: صیہونی فوج کی دہشتگردی، 3 فلسطینی شہید 13 زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 7 اکتوبر سے اب تک  صیہونی افواج  اور غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کی دہشتگردی میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 530 فلسطینی  شہید اورسیکڑوں زخمی کردیئے ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادرے کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک کارروائی کر کے تین فلسطینیوں کوشہید اور دیگر 13 کو زخمی کردیا ہے، صیہونی افواج نے اس حوالے سے طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی گروپ اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے اس کے جنگجووں نے جنین کے پناہ گزین کیمپ کے نزدیک اسرائیلی فوج کے ساتھ مقابلہ کیا ہے جس میں صیہونی فوج کو بھی نقصان اٹھانا پڑا تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے اس کی کوئی تصدیق یا ترید نہیں کی گئی۔

اسرائیلی فوج  نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین  پر 1967 سے غیر قانونی قبضہ کررکھا ہے یہ شہر طویل عرصے سے فلسطینی مزاحمتی گروپوں کا مضبوط مرکز مانا جاتا ہےجس کے باعث صیہونی افواج جنین شہر اور ملحقہ علاقوں  میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرتی رہتی ہے۔

حالیہ ایک سال سے اس مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔خاص طور پر 7 اکتوبر سے جب سے صیہونی فوج نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ شروع کیا ہے اب تک صیہونی سیکیورٹی فورسز اور غیر قانونی  آباد کاروں نے اس علاقے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 530 فلسطینیوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کردیا ہے۔

اسرائیلی سرکاری اعداد و شمار کے اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق، اسی عرصے کے دوران مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے حملوں میں کم از کم 14 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Tags: اسرائیلیجنینصیہونیغزہفلسطینیمغربی کنارہمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.