(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب افواج نے 7 اکتوبر 2023ء سے مقبوضہ مغربی کنارے میں دہشتگردی کے دوران 150 بچوں سمیت 676 فلسطینیوں کو شہید اور 5,400 کو زخمی جبکہ تقریباً 10,000 شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے شہر سعیر اور الفوار کیمپ میں فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی اس وقت زخمی ہوگئے مقامی ذرائع نے بتایا کہ غاصب فوج نے شہریوں پر سٹن گرنیڈ اور زہریلی گیس کے علاوہ براہ راست اور ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی شہری زخمی ہوگئےجن میں سےبعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
غاصب افواج نے الخلیل اور آس پاس کے قصبوں کے داخلی راستوں پر فوجی چوکیاں قائم کیں اور ناکے لگا کر کئی مرکزی اور ذیلی کو بند کردیا۔اسی تناظر میں قابض اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح نابلس کے مشرق میں واقع بلاطہ کیمپ پر غاصب فوجیوں نے ایک بلڈوزر کے ساتھ کیمپ پر دھاوا بول دیا اور شہریوں پر براہ راست گولیاں چلائیں، آنسوگیس بموں اور صوتی بموں کا استعمال کیا۔
سرکاری فلسطینی ذرائع کے مطابق سات اکتوبر 2023ء سے قابض اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ ان حملوں میں 150 بچوں سمیت 676 فلسطینی شہید، 5,400 زخمی اور تقریباً 10,000 شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔