(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کا اسیران پر تشدد کے خلاف فلسطینی مزاحمت اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مذمت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی ریاست اسرائیل کی فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے والی بدنام زمانہ جلبوع جیل میں اس وقت شدیدکشیدگی پھیل گئی جب صہیونی اسپیشل ٹاسک فورس کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی کوٹھڑیوں میں تلاشی کے بہانےداخل ہوئے اور تشددکا نشانہ بنایا۔
صہیونی فوج نے اسیران کی کوٹھڑیوں میں چھاپے کی کارروائی کے دوران قیدیوں کو احتجاج سے روکا جس کے نتیجے میں فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی جیلروں کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی اور فوج نے قیدیوں پرصوتی بم پھینکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جلبوع جیل میں فلسطینی اسیران اور صہیونی فوجیوں کے درمیان کشیدگی اور فوج کا اسیران پر تشدد کے خلاف فلسطینی مزاحمت اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مذمت جاری ہے۔
واضح رہےہیں اور کہ صہیونی جیلوں میں سالوں سے بے گناہ فلسطینی انتظامی حراست کی غیر قانونی قیدکاٹ رہے ہیں جن میں فلسطینی اسیر کاید الفسفوس اپنی رہائی کیلیے گذشتہ 64روز سے احتجاجی بھوک ہڑتال پر قائم ہیں۔