(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ریلی کی شرکاء خواتین نے اسرائیل فلسطین تنازع کے خاتمے کا مطالبہ کیااور ہم امن چاہتے ہیں کے نعرے لگائے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں القدس اور بحیرہ مردار کے قریبی علاقوں میں اسرائیلی اور فلسطینی خواتین کی مشترکہ امن ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں فلسطینی اور اسرائیلی خواتین نے شرکت کی۔
ریلی کی شرکاء خواتین نے اسرائیل فلسطین تنازع کے خاتمے کا مطالبہ کیااور ہم امن چاہتے ہیں کے نعرے لگائے۔
ریلی کی شرکاء خواتین نے سفید لباس پہن رکھے تھےاور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائےہوئے تھے جن پر لکھا تھا “ہمارے بچوں کو مارنا بند کرو۔
ریلی کے شرکاءمیں فلسطینی کارکن اور الائنس فار مڈل ایسٹ پیس این جی او کے ڈائریکٹر ہدا ابو عرقوب نے بتایا کہ شرکاء نے ابتدا میں القدس میں ریلی نکالی اور یہ پہلا موقع ہے جب ہم اسرائیلی اور فلسطینی خواتین کے درمیان برابری کی سطح پر حقیقی شراکت داری کر رہے ہیں۔
یادرہےکہ رواں سال اب تک صہیونی ریاست اسرائیل اور فلسطینی تنازع میں کم از کم 243 فلسطینی اور 32 اسرائیلی جاں بحق ہو چکے ہیں۔