• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مقبوضہ بیت المقدس: اگست میں صیہونی دہشت گردی عروج پر، چار شہید درجنوں گرفتار

صیہونی فوج نے بیت المقدس پر حملوں میں اضافہ کیا، فلسطینیوں پر تشدد کرنا، گرفتار کرنا، انہیں قبلہ اول سے بے دخل کر جاری رکھا ہے

ہفتہ 02-09-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مقبوضہ بیت المقدس: اگست میں صیہونی دہشت گردی عروج پر، چار شہید درجنوں گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی بربریت اور دہشتگردی کا شکار پورا مقبوضہ فلسطین رہا تاہم ، مقبوضہ بیت المقدس  میں صیہونی دشمنوں نے ظلم اور بربریت کی  نئی تاریخ رقم کی ہے۔

القسطال نیوز نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ  فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست نے گذشتہ سات دہائیوں سے انسانی حقوق  کے ساتھ ساتھ عالمی قوانین کی دھجیاں  بکھیر رکھی ہیں تاہم گذشتہ ماہ اگست میں صیہونی دشمن نے مقبوضہ بیت المقدس میں ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ گذشتہ اگست میں صیہونی فوج  نے مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی چار فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کیا ، 19 کم سن بچوں سمیت تقریباً 144 افراد کو بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کیا گیا۔

غاصب صیہونی دشمنوں  نے یروشلم پر اپنے حملوں کی رفتار میں اضافہ کرتے ہوئے  فلسطینیوں کے خلاف ہر محاذ پر تکلیف دینے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے ، انہیں تشدد کرنا ، گرفتار کرنا اور انہیں مسجد اقصیٰ سے بے دخل کر دیا ، جبکہ دوسری جانب غیر قانونی صیہونی آبادکاروں نے بھی گذشتہ ماہ اگست کے دوران مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا، اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر قبلہ اول کی بے حرمتی جاری رکھی۔

غاصب حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے 23  رہائشیوں کے خلاف شہر سے بے دخلی کے فیصلے بھی جاری کیے اور قبلہ اول میں تعینات دو معروف سماجی کارکن د ہنادی حلاوانی اور خدیجہ خواص کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا۔

صیہونی حکام نے شہرمیں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے ، گذشتہ ماہ 12 سے زائد خاندانوں کو ان کے مکانات اور ذریعہ معاش سے محروم کر دیا گیا  جس کے باعث سیکڑوں فلسطینی بے گھر ہوئے۔

Tags: اسرائیلیشہیدصیہونیفلسطینیقبلہ اوّلمسجد اقصیٰمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.