(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ان اسرائیلیوں کی ہلاکت کا واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم صیہونی بستی ایلی کے قریب پیش آیا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست کے میڈیا ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم صیہونی بستی ایلی کے قریب پیٹرول پمپ پر ایک بندوق بردار نے فائرنگ کردی جس کے نتیجےمیں دو غیر قانونی صیہونی آبادکار ہلاک ہوگئے ۔
صیہونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ قرب و جوار کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا جو پوری رات جاری رہا ۔اس دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ۔
واضح رہے اس پیٹرول پمپ پر گذشتہ سال جون میں بھی تین فلسطینی نوجوانوں نے فائرنگ کر کے چار غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کو ہلاک کردیا تھا ۔