(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کی جانب سے امریکہ کو نئی صیہونی بستیوں کی تعمیر نا کرنے کی یقین دہانی کے باوجود یہ تعداد سیٹلمنٹ ہاؤسنگ یونٹس کے لحاظ سے سب سے بڑی ہے جنہیں گذشتہ دو سالوں میں منظور کیا گیا ہے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف اخبار ہاریتز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ "ہائیر کونسل فار پلاننگ اینڈ سیٹلمنٹ کنسٹرکشن” نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کی غیر قانونی صیہونی بستیوں میں صیہونی آبادکاروں کے لیے چار ہزارنئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے گذشتہ ہفتے امریکی حکام کو یقین دہائی کرائی تھی کہ مزید کوئی صیہونی بستیوں کی تعمیر نہیں کی جانے گی اس یقین دہانی کے باوجود 4000 رہایشی یونٹس کی تعمیر کی منظوری ی گئی ہےجو تعداد سیٹلمنٹ ہاؤسنگ یونٹس کے لحاظ سے گذشتہ دو سالوں کے دوران تعمیر ہونے والی سب سے بڑی سیٹلمنٹ ہے ۔