(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی دشمن غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور مغربی کنارےمیں فلسطینیوں کو بے دخل اور بے گھر کرنے کی منظم پالیسیز پر عمل پیرا ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم "مالے ادومیم،” "افرات” اور "کیدار” غیر قانونی صیہونی بستیوں میں تقریباً 3,500 نئے آبادکاری یونٹس کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔
دیوار فاصل اور مزاحمتی کمیشن کے سربراہ موید شعبان نے اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوآبادیاتی قابض ریاست کے اقدامات نے ایک خطرناک تعزیری اورانتقامی شکل اختیار کی، جس کی نمائندگی وسیع اراضی کی ضبطی خاص طور پر 2640 دونم شہری اراضی ضبطی کی، انھوں نے زور دے کر کہا کہ نئے صیہونی رہائشی یونٹس کی تعمیر سے فلسطینی شہریوں کو اس کالونی کے ارد گرد 320 سے زائد دونام تک رسائی حاصل نہیں ہو گی۔