(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ‘اہل فلسطین اپنی آزادی کی قیمت دے رہے ہیں، آزاد ہونا آور آزاد رہنا بڑی قربانی مانگتا ہےجوفلسطینی ہرروزدےرہےہیں۔
غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کےمظالم کےخلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے صیہونی ریاست کےساتھ چار دن کی جنگ بندی کےمعاہدے کےبعد جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہےکہ حماس جنگ بندی کےمعاہدے پر پوری طرح کاربند رہے گا اور یرغمالیوں کی رہائی سمیت ہر نکتے پر عمل کرے گا، تاہم اس کا انحصار اسرائیل کی طرف سے بھی معاہدے کی ایسی ہی پاسداری پر ہے۔
اسماعیل ھنیہ نے غزہ کے جنگ متاثرہ فلسطینیوں کے بارے میں کہا ‘اہل فلسطین اپنی آزادی کی قیمت دے رہے ہیں، آزاد ہونا آور آزاد رہنا قربانی کے ساتھ ہوتا ہے۔
واضح رہےکہ 7 اکتوبر سےغزہ پرجاری صیہونی وحشیانہ بمباری میں اب تک 15000 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ جن میں 6000 سے زائد فلطینی بچے اور4000 سےزائدخواتین شامل ہیں۔